٣٦٥ دن ٨٧٦٠ گھنٹے ٥٢٥٦٠٠ منٹ اور ان ٥٢٥٦٠٠ منٹ میں آپ معلوم ہے آپ نے کتنی آکسیجن استمال کی ؟ ٢٨٩٠٨٠٠ مل آکسیجن استمال کی کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ ایک بڑے ٹینکر میں کتنی آکسیجن ہوتی ہے ؟ یاد رہے میں یہاں ٹینکر کی بات کر رہا ہوں سلنڈر کی نہیں لہذا ہم ٨٢٦٠ آکسیجن کے بڑے ٹینکر استمال کرتے ہیں اور اس کی قیمت بنتی ہے تقریباً ٨ کروڑ روپے .
اب سوچیں ان ٨ کروڑ کی آکسیجن کے بدلے ہم نے کتنے پیسے ادا کئے ؟
زیرو، کچھ بھی نہیں اگر وہ رب ہمیں صرف یہ فری کی آکسیجن سپلائی بند کر دے تو ہماری قبر اوپن ہو جائیگی ، ایسا ہی ہے نا ؟
سال ختم ہو نے والا ہے ذرا سوچیں ہم نے صرف اور صرف اس آکسیجن کا شکر ادا کیا ؟ باقی ہزار ہا نعمتیں ابھی باقی ہیں جن کا ذکر کرنے سے بات طویل ہو جائیگی .اگر نہیں کیا تو یہ فکر پیدا کریں اور ڈریں اس وقت سے جب یہ مفت کی سپلائی بند کر دی جائیگی . شکر کو زندگی کا، اپنے دن کا، اپنے ہر گھنٹے کا اور اپنے ہر لمحے کا حصہ بنا لیں کیوں کہ رب باری تعالیٰ فرماتا ہے کہ
ترجمہ: اگر تم شکر کروگے اور زیادہ دونگا .(ال قرآن )
تو فارمولا آسان ہے لمبی زندگی چاہتے ہیں تو اس زبان کو شکر کرنے کا عادی بنا لیں .
سال ٢٠٢٠ کے اختتام پر میرا یہی پیغام ہے❤
واسلام: فھیم خان شیروانی
No comments:
Post a Comment